کوئٹہ + کوہاٹ (نوائے وقت رپورٹ) جھل مگسی کے علاقے گوٹھ سارگئی میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک لیویز اہلکار بھی شامل ہے۔ لیویز حکام کے مطابق اہلکار محمد رمضان دونوں گروپوں میں فائرنگ رکوانے گیا تھا۔ دریں اثنا درہ آدم خیل بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مرنے والے دونوں افراد سبزی فروش تھے۔
کوئٹہ: دو گروپوں میں تصادم‘ کوہاٹ میں فائرنگ‘ لیوی اہلکار سمیت 6 افراد جاں بحق
Jun 09, 2017