اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے حقوق انسانی اینجز کالمڈ نے کہا ہے کہ عالمی برادری گھریلو تشدد کی شکار خواتین کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دے ۔ جنیوامیں انسانی حقوق کی کونسل کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے لئے اقدامات کریں جنہیں خاص کر سزا کے طور پر گھریلو تشددمیں بری طرح مارا پیٹا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ تما م انسانوں کو زندگی کے مساوی حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں خواتین کی تقریباً نصف آبادی کو گھریلو تشدد کا سامنا ہے جبکہ صرف 5فیصد مردوں کو یہ مسئلہ درپیش ہے۔خواتین سے امتیازی سلوک روکا جائے۔ خواتین کو زندگی کے بنیادی ضروریات میں خوراک صحت اوررہائشی مسائل سے محروم رکھا جاتا ہے ۔