کابل (آن لائن+نیٹ نیوز) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں چھ طالبان ہلاک ا ور آٹھ زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان فورسز کے ایک ترجمان عبدالخلیل نے بتایا سکیورٹی فورسز نے قندوز کے ضلع امام صاحب میں رات کے وقت آپریشن کاآغاز کیا جس کے نتیجے میں طالبان اور فوج میں شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں چھ طالبان ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ۔ امام صاحب اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں تلاشی اور چھاپہ مار آپریشن جاری ہے ۔طالبان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔