اسلام آباد : وی آئی پی موومنٹ کیلئے غیر ضروری روٹ لگانے پر پابندی، شدید گرمی میں اہلکاروں کو کھڑا کرنا مناسب نہیں: وزیر داخلہ

Jun 09, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں وی آئی پی موومنٹ کیلئے غیر ضروری روٹ لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وزارت داخلہ کے مطابق غیر ضروری روٹ پر پابندی عائد کرنے کا حکم وزیر داخلہ چودھری نثار نے دیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شدید سردی یا گرمی میں گھنٹوں پولیس اہلکاروں کو سڑکوں پر کھڑا رکھنا مناسب نہیں۔

مزیدخبریں