پی پی کی نام نہاد قیادت سے وابستگی رکھنے والے بھی پالیسیوں سے نالاں ہیں : حر بخاری

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی (ورکرز)کے مرکزی رہنما سردار حُر بخاری نے کہا ہے کہ نام نہاد قیادت کیساتھ وابستگی رکھنے والے بھی ان کی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور انہیں چھوڑ کر دوسری سیاسی جماعتوںمیںجارہے ہیں،حقیقی کارکن بھٹو اوربینظیر بھٹو کی پارٹی کونقصان پہنچانے والوں کے ساتھ ہیں اور نہ کل ہوں گے۔ شہید قیادت کی تصاویر دکھا کر پارٹی پر قابض ہونے والوں نے حقیقی کارکنوں کو کبھی عزت دی اور نہ مشاورت کے عمل میں شامل کیا جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن