امریکہ مسلمان ممالک کو لڑا کر اسلحہ فروخت کرنا چاہتا ہے : ادریس شاہ زنجانی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسینؓ زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ امریکہ مسلمان ممالک کو لڑا کر اپنا اسحلہ بیچنا چاہتا ہے۔ مسلمان حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔ قطر اور سعودی عرب و دیگر خلیجی ممالک کا مسئلہ او آئی سی کے پلیٹ فارم پر ہی حل ہونا چاہیے۔ ٹرمپ نے خود اقرار کیا ہے کہ قطر کا تنازعہ اسکے دورہ سعودی عرب کا نتیجہ ہے۔ امہ کو سازشوں سے بچنا اور اتحاد کو مضبوط کرنا چاہیے پاکستان کا کردار اور ثالثی کی پیشکش مثبت ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن