لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، شہید کارکنوں کو انصاف دلوانے میں کسی ادارے نے دلچسپی نہیں لی، تنہا قانونی جنگ لڑرہے ہیں،انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہو گا، اب اگر سڑکوں پر آئے تو سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر گھروں کو نہیں لوٹیں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے ۔
صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا‘ انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آئیں گے: خرم نواز گنڈاپور
Jun 09, 2017