ایران امت کو لڑانے کی سازشوں سے ہوشیار ہے : زبیر احمد ظہیر

Jun 09, 2017

لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی تحر یک تحفظ حر مین الشر فین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیرنے ایران میں ہونیوالی دہشت گردی کی اقوام متحدہ سے آزادنہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف تحقیقات سے ہی دنیا کو پتہ چلے گا دہشت گردی میں کون ملوث ہے۔ مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کر نیوالوں سے بھی ایران کو ہوشیاررہنا ہوگا ۔ دہشت گردی کسی بھی ملک میں ہو اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور دہشت گردوں کا کسی مذاہب یا فر قے سے تعلق نہیں ہوتا۔ 

مزیدخبریں