کراچی (پ ر)لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید ضیائ، سابق کمانڈر سدرن کمانڈ اور سابق پاکستانی سفیر نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ورلڈ گروپ/ٹرنک والا فیملی نے پاکستان کا سب سے بڑا انٹرنیشنل فٹبال میچ شیڈول کیا ہے جس میں فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑی فرانس، برازیل، انگلینڈ، ہالینڈ اور پرتگال سے آ رہے ہیں۔ Leisure Leagues کے تحت ہونے والے اس میچ سے نہ صرف ہمارے ملک کی یوتھ کو انٹرنیشنل لیول پر فٹبال میں اپنے جوہر دکھانے اور آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے بلکہ ہمارے پیارے ملک کا سوفٹ امیج بھی بہتر ہو گا۔مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے اس سب سے بڑے آنے والے فٹبال ایونٹ میں حکومت اور فوج پوری سکیورٹی اور سہولیات فراہم کریں گی۔