ایف اے ٹی ایف اور عالمی تنظیموں سے مل کر کام کیا جائیگا : قومی سلامتی کمیٹی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ نگران وزیر خزانہ نے ایف آئی ٹی ایف کے آئندہ اجلاس پر بریفنگ دی۔ ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے انتظامی و قانونی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاءنے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ کو پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا جائیگا۔ ایف اے ٹی ایف اور عالمی تنظیموں سے مل کر کام کرنے کا عزم کیا گیا۔ نگران وزیراعظم نے امریکی نائب صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو پر شرکاءکو اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں نگران وفاقی وزراءعبداللہ ہارون، شمشاد اختر، محمد اعظم، سید علی ظفر، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، مشیر قومی سلامتی، ڈی جی آئی ایس آئی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس پر بریفنگ اور ایف اے ٹی ایف کے معیار پر پورا اترنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے پر اظہار اطمینان کیا گیا۔اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کی جانب سے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال، دہشتگردی کے خاتمے اور جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی، منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنڈنگ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


قومی سلامتی کمیٹی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...