لاہور + کوئٹہ+ کراچی (خبرنگار+ بیورو رپورٹ+ سٹاف رپورٹر) حسن عسکری رضوی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھاےا۔ حلف برداری گورنر ہاو¿س مےں گورنر پنجاب محمد رفےق رجوانہ نے نگران وزےراعلیٰ سے عہدے کا حلف لےا۔ قبل ازےں نگران وزےراعلیٰ پنجاب نے گورنر پنجاب محمد رفےق رجوانہ سے ملاقات بھی کی۔ حسن عسکری رضوی نے کہا ہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے۔ شفاف انتخابات کی قومی ذمہ داری کو بطریق احسن نبھاﺅں گا۔ سب کو عام انتخابات کےلئے یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ انتظامیہ مکمل طور پر غیر جانبدار رہ کر اپنا کردار ادا کرے گی۔ میرا مینڈیٹ شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد ہے اور میں یہ ذمہ داری فرض سمجھ کر ادا کروں گا، شفاف اورآزادانہ انتخابات کے انعقاد کےلئے ضروری وسائل بروئے کار لائےںگے، پرامن اورشفاف انتخابات کرانا مےری ذمہ داری ہے اور اسے احسن طرےقے سے جانتا ہوں، نبھانے کےلئے ہر طرح کی کوششےں بروئے کار لائی جائےں گی۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔ ادھر نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی 7 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر محمد زبیر عمر نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔ نگران کابینہ میں خیر محمد جونیجو، جمیل یوسف، ڈاکٹر جنید شاہ، کرنل (ر) دوست محمد چانڈیو، ڈاکٹر سعدیہ رضوی، سائمن جون ڈینیل اور مشتاق علی شاہ شامل ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن اور ان کی کابینہ کے ارکان نے مزار قائد پر حاضری دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیراعلیٰ نے کہا صاف اور شفاف انتخابات ہماری ذمہ داری ہے۔ شفاف انتخابات کیلئے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں سیل قائم کر دیا ہے۔ بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کا ادارہ موجود ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان علاﺅ الدین مری نے کہا ہے کہ انتخابات میں تھوڑی تاخیر ہو جائے تو حرج نہیں امیدواروں کو ابھی تک اپنے حلقوں کا ہی پتہ نہیں۔ غیر جانب دار شفاف اور پرامن الیکشن کرانا میرا ایجنڈا ہے تمام سیاسی جماعتیں انتخابات میں رواداری کا مظاہرہ کریں الیکشن کمشن حلقہ بندیوں کے حوالے سے تحفظات کو دور کرنے کے لئے تیز تر اقدامات کرے بلوچستان اسمبلی میں الیکشن ملتوی کرنے سے قرارداد میں کوئی قباحت نہیں ہے مختصر کابینہ میں نوجوان اور پڑھے لکھے لوگ ہوں گے، میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، کسی کا حمایتی اور مخالف نہیں ہوں، کوشش ہوگی کہ انتخابات کا پر امن انعقاد کرا کر ٹرن آو¿ٹ زیادہ سے زیادہ ہو تاکہ بہترین عوامی نمائندے سامنے لائیں، ووٹ قومی امانت ہے عوام کو اسے استعمال کرنا چاہئے،کسی بھی جماعت کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی میں خود بھی تمام جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کرکے انہیں مکمل یقین دہانی کروانگا۔ اگر انتخابات ایک ماہ کے لئے ملتوی ہو بھی جائیں تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔
وزیراعلیٰ حلف