نظریہ پاکستان فورم کے سینئر نائب صدر بشیر چوغطہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

ملتان (سپیشل رپورٹر) نظریہ پاکستان فورم کے سینئر نائب صدر تحریک پاکستان کے کارکن بشیر احمد چوغطہ گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ عید گاہ میں رات گیارہ بجے پڑھائی گئی نظریہ پاکستان فورم ضلع ملتان کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ ڈاکٹر حمید رضا صدیقی‘ الطاف بخاری‘ حافظ معین خالد‘ رانا محمد اسلم ساغر‘ عنایت علی قریشی‘ محمد علی رضوی‘ حافظ ظفر قریشی اور دیگر عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے نظریہ پاکستان کے محافظ کے طور پر انکی خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والے آہستہ آہستہ گزر رہے ہیں اور بشیر احمد چوغطہ بھی پاکستان بنانے والوں میں سے تھے۔

ای پیپر دی نیشن