;نگران وزیراعظم کے دورہ سوات پر اخراجات کی واپسی کیلئے درخواست ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب مانگ لیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر )ناصر الملک کے سوات دورے پر کروڑوں روپے کے اخراجات کی واپسی کے لئے دائردرخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے سماعت کی۔ درخواست گزار بئیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا ہے کہ نگران وزیراعظم نے ریاستی ذمہ داری کی بجائے ذاتی امور کے لئے پروٹوکول استعمال کیا،نگران وزیراعظم نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔درخواست گزار،نگران وزیراعظم نے اپنی آبائی رہائش گاہ سوات میں بائیس گاڑیوں کے کانوائے اور پروٹول کا استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، عدالت پروٹوکول کے معاملے کا نوٹس لے اور اضافی اخراجات واپس لینے کا حکم دے۔
جواب طلب

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...