احمدیار(صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں برین ٹیومر سے آگاہی اور ورلڈ اوشین ڈے منایا گیا۔ برین ٹیومر ڈے جس کا مقصد دماغی رسولی سے جنم لینے والی پیچیدگیوں اور علاج معالجے کے متعلق آگاہی اور اس سے متاثرہ مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جبکہ سمندروں کے عالمی دن منانے کا مقصد پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ملک بھر میں سیمینارز، واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔