راولپنڈی (نیوزرپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے رہنماامیدوار حلقہ پی پی 18 غلام علی خان نے کہا کہ میٹرو بس، اورنج ٹرین کے فینسی منصوبے تعلیم، صحت اور بجلی جیسی سہولتوںکا متبادل نہیں ہو سکتے،سابق وزیراعلی نے پنجاب کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،سابق حکمران اپنی تعریفوں کی بجائے لوٹ مارکا حساب دیں۔ ترقی کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔نہ لوڈشیڈنگ ختم ہوئی نہ تھانہ کلچر بدلا، 54 کمپنیوں کی کرپشن اور سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز اہم مشاورتی اجلاس میں نذیر ہزاروی،حاجی غفور،سہیل عباسی،شیخ جاوید عالم،ملک اویس،ملک طاہر جاوید،مذمل قادری،سفیر اعوان،محسن بٹ،توصیف ڈار،راجہ آصف،اسامہ ناز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سب سے پہلے کڑے احتساب کے لئے آواز اٹھائی، عوامی تحریک نے 2013ء میں انتخابی اصلاھات کے لیئے دھرنا دیا،کارکنوںنے جانی اور مالی قربانیاں دیں،مگر آج تک انتخابی اصلاحات نہ کی گئیں،آج کوئی جماعت یا کوئی بھی لیڈر انتخابی اصلاحات کے لئے بات نہیں کر رہے،سب کواقتدار کی ہوس ہے، فقط ایک لیڈرڈاکٹر طاہرالقادری ہے جن کو اقتدار کی نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کی فکرہے۔