اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں میٹرو بس ٹریک پھلانگنے کی کوشش کے دوران نوجوان بس سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل سعید سعودی پاک ٹاور میں اے سی ٹیکنیشن کا کام کرتا تھا جس کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔پولیس کے مطابق فیصل سعید شارٹ کٹ روڈ عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک میٹرو بس سے ٹکرا گیا۔