منڈی بہائوالدین: مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں بدنظمی، افطار پر مخصوص افراد بریانی کے ڈبے لیکر فرار، روزہ دار پریشان

منڈی بہائوالدین (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے میاں نوازشریف اور مریم نواز کے ورکرز کنونشن میں بدنظمی، افطار ڈنر میں شرکاء کو کھانے کیلئے کچھ بھی نہیں مل سکا اور مخصوص افراد پانی کی بوتل اور بریانی کے ڈبے لیکر فرار ہوگئے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں روزے دار پریشان ہوئے اور انہوں نے مارکیٹ جاکر روزہ افطارکیا۔ دعوت ناموں پر واضح طورپر درج کیا گیا تھا کہ افطار ڈنر دیا جائے گا۔ بعض افراد نے افطار کے اوقات کار سے لیٹ روزہ افطار کیا۔ پنڈال کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے پانچ ہیوی ائیرکنڈیشنر لگائے گئے تھے۔ پولیس اہلکار پنڈال میں ڈیوٹی کی بجائے ائیرکنڈیشن میں بیٹھ کر روزہ ٹھنڈا کرتے دکھائی دئیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...