اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) مستحق،مجبوروں ، ناداروں اور کم آمدن افراد کو خوشیوں میں شامل کرنے سے خوشیاں دوچند ہو جاتی ہیں۔ اللہ کریم ہمیں خدمت خلق کی شمع روشن کرنے کی توفیق اور ہمت عطا کرے آمین ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت و ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی ڈاکٹر نوشابہ منان کیانی نے یوتھ گروپ نشست میں کیا ان کا کہناتھا کہ حضرت زین العابدینؓ کا فرمان ہے کہ اگر لوگوں کو خدمت خلق سے ملنے والے اجر کا اندازہ ہو جائے تو لوگ لوگوں کی بھلائی اور خیرخواہی کے لئے ایک دوسرے سے مسابقت کریں۔ خود نبی مکرمؐ کا فرمان عالی شان ہے کہ دین کھانا کھلانا اور لوگوں کی خیرخواہی کا نام ہیڈاکٹر نوشابہ منان کیانی نے مخیر حضرات اور صاحب ثروت افراد سے اپیل کی کہ وہ خاموش مدد سے مستحق‘ نادار اور کم وسائل لوگوں کی بھرپور خدمت کریں‘ اس سے دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی کے گلاب ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشی کے ہر موقع پر معاشرے کے ان افراد کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہئیے جو مالی لحاظ سے کمزور ہوں تا کہ وہ بھی آپ کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہونے کے قابل ہو سکیں۔