پسے ہوئے مظلوم طبقات کی نگاہیں دینی قوتوں کے اتحاد پرہیں، شمس الرحمن

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) صدر متحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ دینی جماعتیں ایک نظرئیے کے تحت متحدہوئی ہیں اختلافی امورکوبھی احسن انداز میںحل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ دیگرنام نہاد بڑی پارٹیوں میں ٹکٹ کے ایشوزپران کے ارکان دست وگریبان اوراپنے ہی دفاترپرحملہ آورہیں ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے الاکرا م بلڈنگ میں ایم ایم اے کی ہنگامی ضلعی جنرل کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اجلاس میں انتخابی ٹکٹس کے حوالے سے اختلافی امورزیربحث آئے،اورتین رکنی کمیٹی کا الگ اجلاس بھی ہوا ،کمیٹی اپنی سفارشات متعلقہ فورم پرپیش کرے گی ۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرضیاء الرحمن ،نائب صدورعبدالغفارتوحیدی،سیدنصیرحسین موسوی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عزیرحامد،سجاد احمد عباسی سمیت دیگرذمہ داران بھی شریک تھے۔صدرضلع نے کہا کہ ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتیں پارٹی مفادات سے بالاترہوکراسلام اورپاکستان کے مفادات کواولیت دے رہی ہیںنظام مصطفےﷺکاقیام ہماری منزل ہے ،25جولائی کا الیکشن راولپنڈی اور پنجاب سمیت پاکستان بھرمیں دینی قوتوں اورامت مسلمہ کیلئے ٹھنڈی ہو اکا جھونکا ثابت ہوگا ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں پسے ہوئے مظلوم طبقات کی نگاہیں دینی قوتوں کے اتحاد پرہیں ہماری خواہش ہوگی کہ دیگردینی قوتیں کوایک پلیٹ فارم پرلایا جائے تاکہ ایک وسیع تراتحاد کے ذریعے لبرل اور سیکولرعوام دشمن قوتوں کا منظم اندازمیں مقابلہ کیا جاسکے ۔

ای پیپر دی نیشن