گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میںغیر نمونہ نمبرپلیٹس اور ٹیپ ریکاڈرز کے خلاف آپریشن

Jun 09, 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں لگی غیر نمونہ نمبرپلیٹس اور ٹیپ ریکاڈرز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کے دوران گزشتہ چار دنوں کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور گاڑیوں میں لگے100 ٹیپ ریکارڈرزموقع پر اتار کر قبضے پولیس میں لے لئے اس کے علاوہ غیر نمونہ نمبر پلیٹیں لگانے پر تقریباَایک ہزار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے جبکہ مال روڈ اور کینٹ ایریا میں داخلے کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر127رکشے متعلقہ تھانوں میں بند کر دیئے اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار نے بتایاکہ ٹریفک لا انفورسمنٹ پر کوئی سمجھونہ برداشت نہیں کیا جائے گا شہری اپنی گاڑیوں اور موٹرسا ئیکلو ں پر نمونہ کے مطابق متعلقہ ایکسائز آفس سے جاری کی گئیںنمبرپلیٹس لگوائیں پبلک سروس گاڑیوں میں ٹیپ ریکارڈرز لگانا قانوناََ جرم ہے گاڑی مالکان اس بات کو یقینی بنائیں کہ روٹ پر چلنے والی گاڑیوں میں ٹیپ ریکارڈرز نہ لگے ہوئے ہوں سی ٹی اونے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزیدخبریں