افغانستان میں داعش کیخلاف جلد سخت آپریشن شروع کرینگے: جنرل نکلسن

واشنگٹن(آئی این پی+اے ایف پی)افغانستان میں غیر ملکی اور امریکی فوج کے سپریم کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز اسلامک اسٹیٹ پر کاری ضرب لگائیں گے،طالبان کے ساتھ جنگ بندی کے بعدداعش پر فوکس کرنا آسان ہو گا۔مشرقی حصے میں جہادی کارروائیوں میں مصروف داعش کو اگلے دنوں کے دوران زوردار عسکری آپریشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جنرل نکلسن کے مطابق طالبان کے خلاف افغان صدر کی یک طرفہ جنگ بندی کے بعدداعش پر فوکس کرنا آسان ہو گا۔ مشرقی افغان صوبے ننگرہار میں انتہا پسند جہادی گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ اپنے قدم جمانے کی کوشش میں ہے۔ امریکی جنرل کے مطابق افغان صدر کی جنگ بندی کا اعلان طالبان کے علاوہ کسی اور گروپ پر قابل عمل نہیں ہے۔دریں اثناء امریکہ اور نیٹو نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے بعد طالبان کے ساتھ امن کیلئے پیش رفت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن