لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ادیب جاودانی کی قیادت میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پرائیویٹ سکولوں میں واٹر فلٹر پلانٹ کی تنصیب کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ بچوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ پرائیویٹ سکولوں کی کنٹینوں میں کھانے پینے کی اشیاء کے حوالے سے نور الامین مینگل نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایک لائحہ عمل تشکیل دے رہی ہے اور جلد ہی میڈیا میں اس حوالے سے تشہیری مہم بھی شروع کی جائے گی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی پرائیویٹ سکولوں کے ساتھ مل کر آگاہی مہم بھی شروع کرے گی اور ہر سکول میں نیوٹریشن ڈے بھی منایا جائے گا۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد کی کاشف ادیب جاودانی کی قیادت میں ڈی جی فوڈ سے ملاقات
Jun 09, 2018