زرداری اور نیازی نے غیرجمہوری رویہ کا عالمی ریکارڈ قائم کیا: مرزا جاوید

Jun 09, 2018

رائیونڈ(نامہ نگار) سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب صوبائی امیدوار مسلم لیگ(ن) 172 مرزا محمد جاوید نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو خیر بادکہہ کر( ن) لیگ میں شامل ہونے والے چوہدری طارق شبیر کو دل کی گہرائیوں سے ویلکم کرتے ہیں اور ان کو( ن) لیگ میں بہتر مقام دلائیں گے۔ زرداری اور عمران خان نے غیر جمہوری رویوں کے عالمی ریکارڈ قائم کئے۔ توانائی بحران،بیمار معیشت اور تباہ حال ادارے سابق حکمرانوں کے تحفے تھے،ن لیگ حکومت نے ملک و قوم کی اپنی آئینی مدت میں جو خدمت کی وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے بلکہ عالمی ادارے بھی معترف ہیں۔

مزیدخبریں