2 سنیکس پروڈکشن یونٹ، جنرل سٹور، فاسٹ فوڈ پوائنٹ سیل

Jun 09, 2018

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر لاہور میں مختلف مقامات پرکاروائیاں کرتے ہوئے زائدلمعیاد اشیاء کی فروخت پر 2 سینکس پروڈکشن یونٹس ، غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پرجنرل سٹور اور فاسٹ فوڈ پوائنٹ اور معروف برانڈ کے جعلی مشروب بنانے پر فیک پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کر دیا گیا۔جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے46 کو وارننگ نوٹس جاری کیے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے شاہین آباد میں زی این فوڈ ز سنیکس پروڈکشن یونٹ اور بند روڈ پر واقع نمکو پروڈکشن یونٹ کو ناقص آئل اورغیر معیاری مصالحہ جات استعمال کرنے ، غلط لیبلنگ کرنے ،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار ، زائدلمعیاد فنگس لگی اشیا ء کی موجودگی ، کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے،نامناسب انتظامات اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر دونوں یونٹس کو سیل کر دیا گیا ۔جبکہ بند روڈ پر واقع حیدر ہول سیل اینڈ جنرل سٹور ،نیو شالیمار کالونی میں موجود ثمر جان فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو ناقص آئل ،غیر معیاری کیچپ استعمال کرنے، زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے،صفائی کے نامناسب انتظامات ، ریکارڈ اور ملازمین کے سرٹیفیکیٹس کی عدم دستیابی ،حشرات کی بہتات اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پردونوں پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں