پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید عالم کے والد سپرد خاک

لاہور/ شیخوپورہ ( سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس / نمائندہ خصوصی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید عالم کے والد کو سپردخاک کر دیا گیا۔ شیخوپورہ میں ہونیوالی نماز جنازہ میں پاکستان ہاکی سے وابستہ افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری شہباز احمد سینئر، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر، سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور کے ممبران، سمیت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن اور سیکرٹری خالد محمود نے نوید عالم کے ساتھ انکے والد کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں نوید عالم اور ان کے خاندان کے ساتھ برابر شریک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...