لاہور (سپورٹس ڈیسک )فٹبال کے عالمی مقابلے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے ا?غاز میں ابھی چند روز باقی ہیں لیکن شائقین کا جذبہ عروج پر پہنچ گیا ہے اور شائقین کے اسے جذبے کو دیکھتے ہوئے فیفا نے 24 لاکھ سے زائد ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔ فیفا کی ایک رپورٹ کے مطابق روس میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے ٹکٹ کی سیل دنیا میں 15 ستمبر 2017 سے جاری ہے اور دنیا میں موجود شائقین کو اب تک لاکھوں ٹکٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔فیفا میچز کیلئے سب سے زیادہ روس کے شائقین کو (8 لاکھ 71 ہزار 797) ٹکٹ جاری کیے گئے، اس کے بعد امریکہ کے شائقین کیلئے (88 ہزار 825)، برازیل (72 ہزار 512)، کولمبیا (65 ہزار 234 )، جرمنی (62 ہزار 541)، میکسیکو (60 ہزار 302)، ارجنٹائن (54 ہزار 31)، پیرو (43 ہزار 583)، چین (40 ہزار 251)، ا?سٹریلیا (36 ہزار 359) اور انگلینڈ کے (32 ہزار 362) شائقین کو ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ ٹکٹ کی سیل 15 جولائی تک جاری رہے گی، جس کے بعد ان اعداد و شمار میں تبدیلی بھی متوقع ہے۔ شائقین کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے اضافی ٹکٹ کی فراہمی کا اعلان کردیا گیا۔شائقین میں عالمی ورلڈکپ کے جنون کو دیکھتے ہوئے براہ راست ٹکٹ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایک لاکھ سے زائد ٹکٹ جاری کیے جائیں گے، یہ ٹکٹ پہلے فیفا کے دیگر گروپس کی جانب سے محفوظ کرائے گئے تھے جو 8 جون سے فیفا کی ویب سائٹ پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دستیاب ہیں۔فیفا کی جانب سے جاری کردہ یہ اضافی ٹکٹ تمام میچز کے لیے ہوں گے جبکہ اس میں 4 کٹیگری شامل ہونگی جو مخصوص مقابلوں کے لیے صرف روس کے شہریوں کے لیے مختص ہوں گی فیفا کی جانب سے شائقین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنا ٹکٹ خریدیں کیونکہ مانگ میں اضافے کے باعث ٹکٹ جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2018 کے پیش نظر روس کی جانب سے عارضی ویزا پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے تحت غیر ملکی شائقین کے لیے ان کا ٹکٹ ہی ویزا ہوگا جس پر وہ روس میں داخلے کے حقدار ہوں گے۔
فٹبال ورلڈ کپ 2018ء : فیفا نے 24لاکھ سے زائد ٹکٹ جاری کردیئے
Jun 09, 2018