ویمنز کرکٹ ، نیوزنی لینڈ نے ون ڈے میچ میں 490رنز کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

Jun 09, 2018

لاہور (سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے کرکٹ کی تاریخ کا سب بڑا سکور بنا دیا۔کیوی خواتین ٹیم نے آئرلینڈ خواتین ٹیم کے خلاف صرف 4وکٹ پر 490رنز کا پہاڑ کھڑاکرتے ہوئے عالمی ریکارڈ سکور بنا ڈالائی۔ آئرلینڈ ویمنز ٹیم کو 347رنز سے شکست دیکر تین میچوںکی سیریز میںایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ کیوی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں پر 490رنز کا ریکارڈ مجموعہ ترتیب دیا ،کپتان سوزی بیٹس151،میڈی گرین121، امیلا کرر81 اور جیس واٹکن نے62رنز سکور کرکے ٹیم کو عالمی ریکارڈ سکور بنانے میںمدد دی ۔کیوی کپتان سوزی بیٹس نے 94گیندوں ر24چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 151‘ میڈی گرین نے 77گیندوں پر 121رنز بنائے ان کی اننگز میں 15چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ امیلا کرر نے 45گیندوں پر 9چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 81رنز بنائے۔ 490رنز کے ریکارڈ سکور میں 31اضافی رنز بھی شامل ہیں‘ 22وائڈ،8نو اور ایک لیگ بائی کا رن شامل ہیں۔آئرش ٹیم صرف144رنز پر ڈھیر ہو گئی‘کاسپیرک نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کیوی ٹیم نے98-1997میں5 وکٹ پر455 پاکستان کیخلاف میں سکور کیے تھے ۔ تیسرے نمبر پر 412رنزہیں جو آسٹریلیا نے 3 وکٹ پر ڈنمارک کیخلاف 98-1997میں سکور کیے تھے۔

مزیدخبریں