لاہور (سپورٹس ڈیسک) فرانس میں جاری فرنچ اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے سیمی فائنل میں سپین کے رافیل نڈال اور ڈومینک تھائم حریف کھلاڑیوںکو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے ۔ پہلے سیمی فائنل میں ڈومینک تھائم نے کیشیناٹو کو سخت مقابلے کے بعد سات پانچ ‘بارہ دس اور چھ ایک سے شکست دی ۔ دوسری سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سپین کے رافیل نڈال نے جواین ڈیل پوٹروکو چھ چار ‘چھ ایک اور چھ دو سے شکست دی ۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل کل کھیلا جائیگا۔ ویمنز سنگلز کا فائنل آج رومانیہ ی سیمونہ ہالیپ اور ایس سٹیفنز کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔