بیڈمنٹن ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے تربیتی کیمپ شروع کردیا : لیاقت علی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان بیڈمنٹن ٹیم کے سابق کوچ لیاقت علی نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے لاہور میں نوجوان کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع کر دیا ہے۔ ایسے بچے جو سمجھتے ہیں کہ وہ بیڈمنٹن میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں انہیں کیمپ میں تربیت دی جائے گی۔ نیوخان بیڈمنٹن ہال میں شروع ہونے والے کیمپ میں شرکت کیلئے کوئی پابندی نہیں ہے۔ صبح آتھ بجے سے رات نو بجے تک مختلف گروپس میں کھلاڑیوں کو تربیت دی جائیگی۔ ایسے بچے جو اعلیٰ کارکردگی دکھائیں گے انہیں پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو ریفر کیا جائیگا۔ میٹرک کے امتحانات سے فارغ بچوں کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی قیمتی وقت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ مستقبل میں انہیں اچھے کالجز میں آسانی سے داخلہ مل جائے۔ والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو سپورٹس میں لائیں اور ملک کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...