ایشین گیمز؛ 4 قومی فیڈریشنز اپنے اخراجات پر شرکت کریں گی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )ایشین گیمز میں پاکستان کی 4 سپورٹس فیڈریشنز اپنے اخراجات پر شرکت کریں گی۔پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے غیر الحاق یافتہ 4 کھیلوں کی تنظیموں کو ایشین گیمز میں شرکت کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ایشین گیمز میں منتظمین نے پاکستان آرچری فیڈریشن، پاکستان سافٹ ٹینس فیڈریشن، پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن اور پاکستان فینسنگ فیڈریشن کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے جس کے بعد ان چاروں فیڈریشنز نے اپنے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے نام پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو ارسال کر دیے تھے جبکہ وہی فہرست ایشین گیمز کے منتظمین کو بھی بھیجی جاچکی ہے تاہم پاکستان سپورٹس بورڈ نے ان چاروں فیڈریشنز کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے تربیتی کیمپ کے اخراجات سمیت دیگر فنڈنگ سے یکسر انکار کر دیا ہے جس کے بعد چاروں فیڈریشنز ایشین گیمز میں شرکت کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کھلاڑیوں اور آفیشلز سے رقم لینے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...