ایل سی سی اے ‘منی ہاکی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی تنصیب کا کام مکمل نہ ہوسکا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام اور ٹھیکیدار کے درمیان معاملات طے نہ پانے کی وجہ سے ایل سی سی اے گراونڈ اور منی ہاکی سٹیڈیم میں فلڈ لائیٹس کی تنصیب کا کام مکمل نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق فلڈ لائٹس کی تنصیب میں تاخیر کے باعث ٹھیکیدار کو نقصان ہو رہا ہے لیکن سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام بضد ہیں کہ جب تک ان کے ساتھ ٹھیکیدار معاملات طے نہیں کریں گے وہ پولز کی تنصیب مکمل نہیں ہونے دینگے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے گذشتہ ماہ کی 15 تاریخ کو ان فلڈ لائٹس کا افتتاح کرنا تھا۔ بار بار تعطل کی وجہ سے سابق وزیر اعلٰی ان منصوبوں کا افتتاح نہ کر سکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...