پی ٹی آئی کارکنوں کاعمران خان کی رہائش گاہ کےباہرٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج

Jun 09, 2018 | 15:24

ویب ڈیسک

تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے عام انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی مبینہ غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر شدید احتجاج کیا گیا۔بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے درجنوں کارکنان جمع ہوئے اور ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ کارکنان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 سے سرور خان کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کی اور کہا کہ انہیں سرور خان بطور امیدوار قبول نہیں۔ پی ٹی آئی کارکنان نے مطالبہ کیا کہ این اے 54 پر اجمل راجا کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے بہت مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں اور انتخابات میں ان پہلوانوں کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں