این اے 247 کراچی کا پوش علاقہ ہے.ڈیفنس،کلفٹن ،صدر سمیت دیگر علاقوں پرمشتمل قومی اسمبلی کا حلقہ247 بڑے بڑوں کی توجہ کامر کزبن گیا ہے.اہم سیاسی پہلوان 247 کے اکھاڑے میں اترگئے ہیں .حلقے سے تین سیاسی جماعتوں کے سربراہ سمیت دیگررہنما الیکشن لڑیں گے. سابق صدرپرویز مشرف نے این اے 247 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے،ایم کیوایم پی آئی بی کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارنے اسی حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے،پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال بھی این اے 247 سے قسمت آزمارہے ہیں. ایم ایم اے کے امیدواراور جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمان، پی ٹی آئی کے ڈاکٹرعارف علوی ،سماجی کارکن جبران ناصراورپیپلزپارٹی سے عزیزمیمن بھی انتخابی دنگل کا حصہ ہیں .ن لیگ کے سینیٹرمشاہد اللہ خان کے صاحبزادے عفنان اللہ خان بھی اسی حلقے سے انتخابی میدان میں اتریں گے. حلقے کے عوام نے ملے جلے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے حق میں ووٹ ڈالنے کا عندیہ دیا ہے. واضح رہے 2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف کے عارف علوی اس حلقے سے کامیاب ہوئے تھے۔
قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 247 سیاسی جماعتوں کی توجہ کا مرکز،بڑے بڑے سیاسی پہلوان 247کے اکھاڑے میں اترگئے
Jun 09, 2018 | 23:08