مسلم لیگ اور وکلاء نے ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کیا: شجاعت، پرویزالٰہی

لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے وکلاء کے اعزاز میں عید ملن کا اہتمام کیا جس میں پاکستان مسلم لیگ وکلاء ونگ کے عہدیداروں و سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس کے سینئر وکلاء نے شرکت کی اور مادرِ وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ چودھری شجاعت حسین نے وکلاء برادری کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔ مسلم لیگی قائدین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء اور پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، پنجاب میں ہماری حکومت کے دوران وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے جو اقدامات کئے گئے وہ تاریخی اور مثالی ہیں۔ عید ملن میں شرکت کرنے والوں میں سینیٹر کامل علی آغا، سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر سید علی ظفر، عالمگیر ایڈووکیٹ، جہانگیر اے جھوجہ، ارشد جھوجہ، نادر منظور دوگل، عامر سعید راں، آصف محمود چیمہ، اسد منیر، رافع احمد خان، شاداب جعفری، چودھری ناصر عنایت سرا، عدنان رزاق چیمہ، میاں نواز وٹو، خالد عمر سندھو، ذوالفقار علی سدھو، آغا عثمان احمد، یاسین فرخ کمبوہ، محمد سلیم فرخ، صدیق بھٹی، عتیق عبداللہ، حسن شاہ زیب سدھو، بلال بھٹی، شیر زمان چیمہ، سید عرفان شاہ، مظہر اقبال نول، شہزاد وٹو، شاہد حسین گھلو، چودھری دلدار برولہ، چودھری اکرم، کامران یونس بٹ، اسد بھون، عذرا اسرار، اسرار الٰہی ملک، صفدر حیات بوسال، عبدالرحمن رانجھا، اشفاق احمد نول، چودھری عبدالرزاق، اشتیاق گوہر، رانا ذوالفقار علی، مختار احمد رانجھا، جی کیو علوی، رانا محسن ربانی، رانا نعیم، عارف محمود چودھری، چودھری کرامت علی، منیب عارف چودھری، حسیب عارف حسین چودھری، چودھری زاہد علی، محمد وسیم واہگہ، قاضی شفیق اور عمران گوندل شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...