لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشانی میں مبتلا ہیں۔ عمران خان کی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو متفق ہونا پڑے گا۔ عمران خان سیاستدان نہیں اس لئے مسائل کو سمجھ نہیں سکتے۔