فردوس عاشق کا رانا ثناء اللہ کو 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس ’’باجی آپ تو غصہ کر گئیں‘‘ لیگی رہنما

اسلام آباد+ فیصل آباد (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے وکلاء کی طرف سے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو2ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا گیا ۔ لیگل نوٹس 26 مئی کو معاون خصوصی اطلاعات کے حوالے سے بے بنیاد اور جھوٹے بیانات پر بجھوایا گیا ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ فردوس عاشق اعوان دنیا بھر میں ایک قابل اور ایماندار سیاستدان کے طور پر جانی جاتی ہیں،وہ دس سال تک قومی اسمبلی اور پانچ مختلف وزارتوں میں وزیر کے عہدے پر فائز رہی ہیں۔ اس وقت بھی ان کی بطور معاون خصوصی اطلاعات اہم ذمہ داریاں اور تقریبا 20 سالہ عوامی خدمات ہیں۔نوٹس میں کہاگیا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تعلق ایک انتہائی معزز گھرانے سے ہے،وکلاء نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں ہماری موکلہ پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے،جھوٹے الزامات کی وجہ سے ہماری موکلہ کی دل آزاری شہرت کو نقصان اورساکھ مجروح ہوئی ہے۔ لیگل نوٹس کے ذریعے رانا ثناء اللہ کو مطلع کیا جاتاہے کہ ان الزامات کی تردید کریں اور معافی مانگیں۔ دریں اثناء مسلم لیگ(ن ) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی میں نے تو سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا پوچھا تھا آپ تو غصہ کر گئیں ۔رانا ثنااللہ نے فردوس عاشق اعوان کی جانب سے بھجوائے گئے ہرجانے کے نوٹس پر اپنے ردعمل کااظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ فردوس باجی آپ سے وزارت ِ پیٹرولیم میں ڈاکے کا پوچھا تھا ، جس کا اعتراف آپ نے کیا تھا ،وزارتِ صحت میں دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کی کرپشن جو آپ نے بتائی اس کا پوچھااورفردوس باجی آپ سے آپ کے نئے بوس کی نالائقی کے بارے میں پوچھا تھا۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب کو وطن واپسی پر جی آیاں نوں‘ شہباز شریف دو ہفتے کے ریلیف پر دو مہینے کی چھٹی کے بعد واپس لوٹ رہے ہیں۔ واپسی پر اسحاق ڈار صاحب‘ بیٹے اور داماد کو بھی لے آتے تو قانونی تقاضا پورا ہو جاتا۔ شہباز شریف این آر او کی کوشش میں لندن کی سڑکیں ناپتے رہے۔ شہباز جیسے برق رفتاری سے چلتے پھرتے نظر آئے نہیں لگتا کہ ان کو کوئی تکلیف ہے۔ امید ہے اب شہباز شریف بیرون ملک نہیں جائیں گے اور عدالتوں میں باقاعدگی سے حاضری دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...