اسلام آباد (وائس آف ایشیا) بھارت کی عقل ٹھکانے آ گئی، جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بیرون ملک جانے کے لیے پاکستان کے محتاج ہو گئے۔ بھارت نے وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے جانے کی اجازت دینے کے لیے پاکستان سے باضابطہ درخواست دے دی۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ نریندر مودی کا طیارہ اپنی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 13 جون کو بشکک جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت کی اس درخواست پر غور کر رہا ہے۔