لاہور(سپورٹس ڈیسک )فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال میں میزبان فرانس نے جنوبی کوریا کو چار۔صفر سے شکست دیدی۔ورلڈ کپ کا پہلا گول فرانس کی یوجینی لی سومر نے کیا جبکہ فرانسیسی فارورڈ وینڈائی رینارڈ نے دو گول کئے۔ ورلڈ کپ میں دنیا کی 28 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ فرانس کی خواتین نے پورے میچ کے دوران مخالف ٹیم کو بھرپور دبائو کا شکار رکھا۔میچ کا پہلا گول فرانس کی فارورڈ یوجینی لی سومر نے 9 منٹ میں کرکے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ پہلے ہاف کے اختتام سے قبل وینڈائی نے 35 ویں اور 45 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری 3-0 کردی۔ میچ کا چوتھا گول ایمنڈائینے نے 85 ویں منٹ میں کرکے ٹیم کا سکور 4-0 کیا۔
ویمنزورلڈ کپ فٹبال: فرانس نے جنوبی کوریا کو چارصفر سے ہرادیا
Jun 09, 2019