ساہیوال سینٹرل جیل میں 60 سالہ حوالاتی کی ہلاکت پر عدالتی تحقیقات کا حکم

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) سینٹرل جیل ساہیوال میں ہڑپہ کے 60سالہ حوالاتی محمد یوسف کی پراسرار ہلاکت پر ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ہڑ پہ نے ہڑ پہ کے 60سالہ مریض بوڑھے محمد یوسف کو شراب فرو شی کے مقدمہ میں گرفتار کر کے 2جون کو سینٹرل جیل ساہیوال میں جو ڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ بوڑھا محمد یوسف جیل میں آتے ہی بے ہوش ہو گیا جسے ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا جو گز شتہ روز دم توڑ گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال شکیل احمد نے جو ڈیشل مجسٹریٹ حماد رضا کو عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...