ہواوے نے 30 ممالک کے ساتھ 5G ٹیکنالوجی کے 46 تجارتی معاہدے کرلیے

Jun 09, 2019

بیجنگ (صباح نیوز)چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے 30 ملکوں سے فائیو جی ٹیکنالوجی کے 46 تجارتی معاہدے کرلیے۔کمپنی کے مطابق اس نے دنیا میں سب سے بہتر درجہ بندی رکھنے والے ایک لاکھ سے زائد 5G بیس اسٹیشنز بھیجے ہیں۔ ہواوے کا کہنا ہے کہ وہ چین کی 5G ٹیکنالوجی کے تجارتی استعمال کے لیے مکمل تیار ہے۔ چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہواوے نے فروری 2018 میں دنیا کے پہلا ٹرمینل ڈیوائس اور پہلی 5G کال کا آغاز کیا۔ چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے چائنا براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک اور ملک کے تین بہترین آپریٹرز، چائنا ٹیلی کام، چائنا موبائل اور چائنا یونی کام 5G کے کمرشل استعمال کے لائسنس جاری کیے ہیں۔

مزیدخبریں