حکومت پنجاب کا ضلعی سطح پرآرٹس کونسلوں کے قیام کے لیے خطیرفنڈزخرچ کرنے کا فیصلہ

Jun 09, 2019

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب کا ضلعی سطح پرآرٹس کونسلوں کے قیام کے لیے خطیرفنڈزخرچ کرنے کا فیصلہ ،اس حوالے سے نئے مالی سال میں پنجاب کی ثقافت کی ترویج اورفروغ کے لیے خصوصی بجٹ مختص کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے مقامی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں،ثقافتی تقریبات اورمیلوں کے انعقادسے معاشرے میں ہم آہنگی،سانجھ اوریکجہتی پیداکرنے کا ثقافتی منصوبہ شامل ہے جبکہ پاکستان کا خوبصورت تصورابھارنے کے لیے ثقافتی سیاحت کے ذریعے باہم سماجی رابطے، مہمان داری، ملازمتیں بڑھانے اورمعاشی ترقی کرنے کا عزم بھی کیا گیا ہے۔ان خیالات کااظہار ایگزیکٹوڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے نے جاری بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ ثقافتی ادارے پنجاب بھرمیں صوبے کی ثقافت کوزندہ رکھنے اورپروان چڑھانے میں اہم کرداراداکررہے ہیں لوک ورثے کا تحفظ ،لوک گیت، صوفیانہ کلام اورصوفیا کا امن اورسانجھ کا پیغام کوعام آدمی تک پہنچانے میں ثقافتی اداروں کا کلیدی کردارہے۔

مزیدخبریں