جرمنی : نئے امیگریشن قوانین کی منظوری ہنر مند افراد کے لئے رعایتیں ، سیاسی پناہ مشکل

برلن (اے پی پی)جرمن پارلیمان میں نئے امیگریشن قانون کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ’مائیگریشن پیکج‘ نامی یہ قانون مجموعی طور پر 7 مختلف ضوابط پر مشتمل ہے۔ اس میں سیاسی پناہ کے حصول کو سخت بنایا گیا ہے جبکہ ہنر مند افراد کے لیے نقل مکانی میں آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کی جانب سے پیش کی گئی اس دستاویز پر حزب اختلاف اور شہری حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن