واشنگٹن (نیٹ نیوز)ایک رات کی خراب نیند نہ صرف جسمانی تھکاوٹ اور چڑچڑے پن کا باعث بنتی ہے بلکہ اس کے نتیجے میں بلڈپریشر بھی بڑھتا ہے جس کا اثر اگلے دن تک برقرار رہتا ہے۔یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ایریزونا یونیورسٹی کی تحقیق میں ناقص نیند اور خون کی شریانوں سے جڑے امراض کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے دوران 21 سے 70 سال کی عمر کے 300 مردوں اور خواتین کا جائزہ لیا گیا جن میں امراض قلب کی کوئی تاریخ نہیں تھی۔2 دن تک ان افراد کے بلڈپریشر کو مسلسل مانیٹر کیا گیا اور معلوم ہوا کہ جو لوگ کم سونے کے عادی تھے ان کا بلڈپریشر بڑھ گیا جبکہ اگلے دن بھی بلڈپریشر ریڈنگ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔