ایتھوپین وزیراعظم کی ثالثی ناکام: سوڈان کی فوجی حکومت نے 3 اپوزیشن رہنما گرفتار کر لئے

Jun 09, 2019

خرطوم (نیٹ نیوز)سوڈان میں فوجی حکام نے تین اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوڈان ٹریبون کے مطابق ان تینوں جمہوریت حامی رہنماؤں کو خفیہ ایجنسیوں نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ یہ تینوں رہنما گزشتہ روز ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد کی کوششوں سے ہونے والے امن مذاکرات میں بھی شریک تھے۔ سوڈان میں مظاہرین اقتدار سویلین حکومت کے حوالے کرنے کے لیے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکومتی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ پیر سے دارالحکومت خرطوم میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اپوزیشن ان ہلاکتوں کی تعداد ایک سو تیرہ بتاتی ہے۔سوڈان ٹریبون کے مطابق ان تینوں جمہوریت حامی رہنماؤں کو خفیہ ایجنسیوں نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ یہ تینوں رہنما گزشتہ روز ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد کی کوششوں سے ہونے والے امن مذاکرات میں بھی شریک تھے۔ سوڈان میں مظاہرین اقتدار سویلین حکومت کے حوالے کرنے کے لیے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکومتی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ پیر سے دارالحکومت خرطوم میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں