دہشتگردی دنیا بھر کیلئے خطرہ، اچھے، برے دہشتگرد کی اصطلاح نے اسے مزید فروغ دیا: مودی

مالے (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مالدیپ کی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، اچھے دہشت گرد اور برے دہشتگرد کی اصطلاح نے دہشت گردی کو فروغ دیا ہے۔ دہشتگردی کے خطرات پر بات کرنے کیلئے گلوبل کانفرنس ہونی چاہئے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مالدیپ کے صدر ابراہیم صالح کوبھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخطوں والا کرکٹ بیٹ تحفہ میں پیش کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مالدیپ کے صدر بھی کرکٹ کے انتہائی شوقین ہیں وزیراعظم مودی ان دنوں مالدیپ کے دورے پر ہیں بھارتی وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر کو کھیلوں کے فروغ میں امداد کی پیشکش کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن