کراچی : کے الیکٹرک کا کارنامہ، پچپن گز کے گھر پر ساڑھے چار لاکھ روپے کا بل

کراچی (صباح نیوز) کے الیکٹرک نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے پچپن گز کے مکان پر ساڑھے چار لاکھ روپے کا بل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر سے دو روز قبل کراچی کے رہائشی رکشہ ڈرائیور مرحوم اور اس کے خاندان پر کے الیکٹرک نے ایک اور ستم ڈھا دیا۔ کے الیکٹرک نے امیر حسین کے پچپن گز کے مکان پر ساڑھے چار لاکھ روپے کا بل بھجوا دیا، مرحوم کے اہل خانہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن