لالیاں (نامہ نگار) سلانوالی سے سرگودھا جانے والے ساندل ایکسپریس کھلے پھاٹک پر کار سے ٹکرا گئی ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ، بتایا جاتا ہے سلانوالی سے سرگودھا جانے والی ساند ل ایکسپریس ٹرین ریلوے سٹیشن سے سومیٹر کے قریب فاصلہ پر کھلے پھاٹک پر کار نمبری ایل ای ایف3273 سے ٹکرا خمی ہوگئے جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت چار افراد کو مقامی سپتال میں طبی ا مداد دی گئی کہا جاتا ہے کار ڈرائیور نے ٹرین آنے پر جلدی سے نکل جانے کی کوشش کی تو کار پھاٹک میں جاکر بند ہوگئی کوشش کے باوجود پھنس گئی جس کی وجہ سے حادثہ رونماہوا، ریلوے پولیس نے کارڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی۔