شوق بوڑھا نہیں ہونے دیتا، پیانو بجانے کی ماہر 108 سالہ خاتون کی انٹرنیٹ پر دھوم

Jun 09, 2019

پولینڈ (نیٹ نیوز) کہتے ہیں کہ شوق کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور ایسا ثابت کر کے دکھایا پیانو بجانے کی ماہر 108 سالہ پولش خاتون نے، جو اس وقت انٹرنیٹ پر بھی بہت تیزی سے مقبول ہو گئی ہیں۔ پولینڈ سے تعلق رکھنے والی 108 سالہ خاتون پیانو بجانے والی دنیا کی معمر ترین خاتون ہیں۔ وانڈا زرزیکا نامی خاتون روزانہ باقاعدگی کے ساتھ کچھ دیر پیانو بجا کر اپنا دل بہلاتی ہیں۔ وانڈا زرزیکا بچپن ہی سے پیانو بجانے کی شوقین تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 80 برس کی عمر میں ہاتھوں میں فریکچر کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں یہ کہا کہ وہ زندگی میں اب کبھی پیانو نہیں بجا سکیں گی تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور آج بھی روزانہ کی بنیاد پر پیانو بجاتی ہیں۔

مزیدخبریں