ایمن آباد ( نامہ نگار ) مزدوری مانگنے پر دو افراد نے حمام میں گھس کر دو بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، توڑ پھوڑ کی 35000/- روپے بھی چھین لیے ۔تفصیلات کے مطابق محلہ تیل پورہ میں بلال مصطفے نے حمام بنارکھا ہے اور پکوائی کا کام کرتا ہے ۔ اس نے چوہدری یاسین سے مزدوری کے پیسے لینے تھے گزشتہ روز اس نے اپنی مزدوری کے پیسے مانگے جس کا چوہدری یاسین نے بُرا منایا اور فیصل کے ہمراہ حمام میں گھس کر بلا ل مصطفے اور اسکے بھائی وقار کو زبردست تشدد کا نشانہ بنایا اور حمام میں توڑ پھوڑ کی ایمن آباد پولیس مصروف تفتیش ہے ۔