اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں 10جون سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیئے6بینچ تشکیل دے دیئے گیئے ہیں جبکہ 13جون کو چیف جسٹس کے بیرون ملک کانفرس سے واپسی پر بینچز کی تعداد 7ہوجائے گی۔بینچ نمبر1جسٹس گلزار احمدکی سربراہی میں جسٹس مقبول احمد اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل ہے۔بینچ نمبر2جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ پر مشتمل ہے۔بینچ نمبر3جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہے ۔بینچ نمبر4جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر5جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں جسٹس طارق مسعود اور جسٹس محمد امین احمد ۔ بینچ نمبر 6جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل ہے۔ 13جون کوبینچ نمبر1چیف جسٹس آصف سعید خان کی سربراہی میں جسٹس طارق مسعود اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل ہوگا۔جن اہم مقدمات کی سماعت ہوگا ان میں اصغر خان کیس، اورنج لائن میٹرو ٹرین عملدرآمد کیس۔شہباز شریف، جواد حسن ، دیگر مبینہ کرپشن کیس ۔شوشل وکر پروین رحمن قتل کیس۔نئی گج ڈیم کیس اور ورکر ویلفیئر فنڈز کیس شامل ہیں۔